کورونا کیسز وفاق کا مختلف آپشنز پر بتدریج عملدرآمد کا فیصلہ

منی مائیکرو مائیکرو لاک ڈاؤن پھرلگانے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا


عامر خان October 24, 2020
منی مائیکرو مائیکرو لاک ڈاؤن پھرلگانے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں عوام کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے سبب وبا کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ کے بعد اس کی روک تھام کے لیے مختلف آپشنز پربتدریج عمل درآمدکرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاق کی پالیسی واضح ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر ہر صورت قانون کی مدد سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ معاشی صورت مکمل بحال بھی رہے اور کورونا کنٹرول بھی ہو جائے،۔کورونا کیسز مذید بڑھنے کی صورت میں وفاق مختلف آپشنز کے تحت پہلے مرحلے میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے منی مائیکرو پھر مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ وفاق صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرے گا۔

اگر حکومت کی ہدایات کو مکمل نظر انداز کرنے کی صورت میں کسی بھی علاقے یا شہر یا ضلع میں کورونا کیسز کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے آیا توپھر مکمل لاک ڈاؤن کا اگلا آپشن حالات کی سنگینی کی صورت میں استعمال کیا جائے گاجس شعبے یا کاروبار میں کورونا کیسز میں اضافہ خطرناک حدتک تیزی سے ہوگا۔

پہلے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ ممکنہ کورونا کو مذید پھیلاؤ کوکنٹرول کیا جاسکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔