وسیم اکرم نے اپنا کیریئر جاوید میاں داد کی مرہون منت قرار دے دیا

سابق پیسر نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں میچ سے کیا تھا


سابق پیسر نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں میچ سے کیا تھا . فوٹو : فائل

سابق لیجنڈ بالر وسیم اکرم نے اپنا تابناک کیریئر جاوید میاں داد کی مرہون منت قرار دے دیا۔

سابق پیسر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہ لمحہ تھا جب 1984ء میں راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا، اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم وسیم اکرم نہ ہوتا۔



یاد رہے کہ سابق پیسر نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں میچ سے کیا تھا۔ وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔ انہیں ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں