پاکستان طورخم کے راستے نیٹوسپلائی جلد بحال کرےامریکا

پاکستان سے امریکی سامان کے انخلاکے لیے مسلسل چیلنجزدرپیش ہیں،جنرل ڈیمپسی


Online December 22, 2013
اگریہ ممکن نہ ہواتو پھرہمارے پاس دیگرآپشن بھی موجودہیں۔ فوٹو: رائٹرز

امریکانے مطالبہ کیاہے کہ جتناجلد ممکن ہوسکے پاکستان طورخم سے نیٹوسپلائی بحال کردے۔

جبکہ اس راستے کی بحالی تک افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے دیگرآپشنز اورراستے استعمال کرتے رہیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیردفاع چک ہیگل، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے پنٹاگون میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوجلد ازجلد طورخم کے راستے نیٹوسپلائی بحال کردینی چاہیے۔ وزیردفاع چک ہیگل نے کہاکہ وہ اب بھی طورخم کے راستے نیٹوسپلائی جلدکھلوانے کیلیے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔



اگریہ ممکن نہ ہواتو پھرہمارے پاس دیگرآپشن بھی موجودہیں۔ فضائی راستے سے بھی امریکی سامان کی واپسی ممکن ہے تاہم وہ بہت مہنگاپڑے گا۔ افغانستان سے پاکستان کے راستے امریکی سامان کے انخلاکے لیے ہمیں مسلسل چیلنجزدرپیش ہیں اور یہ معاملہ انھوں نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی سول وعسکری حکام کے ساتھ اٹھایاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں