پاکستان دہشت گردی وانتہاپسندی سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹےحامدکرزئی

پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے۔افغان صدر


Online December 22, 2013
پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے۔افغان صدر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے۔

افغان میڈیا کے مطابق قومی وطن پارٹی کے رہنماکی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفدنے صدارتی محل میں افغان صدر حامدکرزئی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک افغان خطے میں قیام امن سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرافغان صدرنے کہاکہ اگرچہ پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان رشتہ ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی سنجیدہ اقدام کرنے چاہئیں۔ اس موقع پردونوں فریقوں نے خطے میں امن واستحکام کے لیے دو طرفہ تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں