لاس اینجلس کے اسٹوری بُک ہاؤسز

جدید دور میں قرون وسطیٰ کی طلسماتی عمارتیں


Mirza Zafar Baig November 01, 2020
جدید دور میں قرون وسطیٰ کی طلسماتی عمارتیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی بریوری ہلز میں Carmelita Avenue اور Walden Drive کے انٹر سیکشن پر ایک ایسی انوکھی اور حیرت انگیز عمارت سر اٹھائے کھڑی ہے جو دور سے دیکھنے میں پریوں کی کوئی جادو نگری سی لگتی ہے۔

اس عمارت کی ڈھلوان چھتیں، لکڑی اور بجری سے تیار کردہ در و دیوار، کھڑکیوں اور دروازوں پر پڑے ہوئے پردے اور ان کھڑکیوں کے صاف شفاف اور چمک دار شیشے، ان سب کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی ایسے طلسم کدے میں ہیں جو کم از کم اس دنیا کا حصہ تو نہیں ہے۔اس طلسم کدے کی سبھی عمارتیں اندر سے بہت ہی پرسکون، حسین و جمیل اور انتہائی دل آویز ہیں۔ یہ پوری کی پوری عمارت کم و بیش 3,500 مربع فیٹ کے فلور پلان پر محیط ہے۔

٭ جادوگرنی کا گھر:یہ ویلڈن ڈرائیو کا بہت ہی مشہور و مقبول لینڈ مارک ہے، The Witch's House یا جادوگرنی کا گھر اصل میں ایسی حیران کن عمارتوں یا storybook houses پر مشتمل ہے جو سراسر احمقانہ خیالات اور عجیب و غریب توہمات سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ تمام گھر پورے لاس اینجیلس میں پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ شوخ و چنچل طرز تعمیر والے گھر جن کی خاص بات ان کی جھکی ہوئی اور خمیدہ چھتیں اور نوک دار نچلے چھجے، ان کے عجیب و غریب دروازے اور بے تکی یا بے ڈھنگی کھڑکیاں ہیں، یہ سب کی سب اپنے اندر ایک غیر معمولی اور دل آویز کشش رکھتی ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔

ہر طرف توڑ پھوڑ، تباہی، عمارتوں کی بدحالی۔۔۔یہ سب کیوں اور کیسے ہوا؟ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 1920 اور 30 کی دہائیوں میں جب اس علاقے میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری کو عروج ملا اور یہاں ہر طرف نئی تعمیرات سر اٹھانے لگیں، پھر تو دور دور تک قرون وسطیٰ کے دور کے طرزتعمیر دکھائی دینے لگے اور اس زمانے کی ناقابل یقین عمارتوں نے جنم لینا شروع کردیا۔اسٹوری بک اسٹائل کے مصنف Arrol Gellner لکھتے ہیں:''1920کی دہائیوں کے دور کے Revival styles سے ہٹ کر تین اور چیزیں ایسی تھیں جنھوں نے کلاسیکی اسٹوری بک اسٹائل ہومز کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان عمارتوں کی تیاری میں پلاسٹک بھی شامل تھا اور یہ سبھی عمارتیں کارٹون اسٹائل کی تھیں۔ ان عمارتوں کو دیکھتے ہی قرون وسطیٰ کے دور کی یاد آتی تھی۔ان عمارتوں میں موجود مصنوعی ذرائع، ان کی عمر اور ان کی عجیب و غریب خصوصیت یعنی ان کی طرزتعمیر کا قدیم انداز یا ان کا انوکھا پن یہ سب وہ خصوصیات ہیں جنھوں نے ان عمارتوں کو پوری دنیا کے لیے پرکشش اور ناقابل یقین بنادیا ہے۔

بلاشبہہ یہ storybook houses اپنی جگہ بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور یہ اگر ایک طرف ہمیں ایک قدیم اور ناقابل یقین انوکھی دنیا کی کہانیاں سنارہے ہیں تو دوسری جانب یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ ہالی وڈ کے آرٹ ڈائریکٹر ہیری آلیور کی تعمیراتی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ The Witch's House یا جادوگرنی کا گھر جو ویلڈن ڈرائیو پر واقع ہے، اپنی نوعیت کی پہلی تخلیق ہے اور اس اہم صنف کی بہترین مثال بھی ہے۔

واضح رہے کہ The Witch's House یا جادوگرنی کے گھر کو اس کے پہلے مالک کے نام پر Spadena House کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو 1920 میں اسے اپنے دفتر کے طور پر بھی استعمال کرتا تھا اور اسی دور میں یہ Willat Studios کے ڈریسنگ روم کے طور پر بھی استعمال ہوتا تھا۔ یہ حقیقی طور پر کیلی فورنیا کے Culver City میں واقع تھا جب اسٹوڈیو بند کردیا گیا اور پروڈیوسر Ward Lascelle نے اسے اس طرح بچالیا کہ یہ منہدم نہ ہوسکا اور اسے 1926ء میںBeverly Hills میں واقع Walden Drive منتقل کردیا گیا جہاں اب یہ ایک ذاتی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

اس گھر کے چاروں طرف پانی سے لبریز ایک کھائی بھی ہے۔ ساتھ ہی اس گھر کو جان بوجھ کر ایک خستہ حال یا شکستہ گھر کی شکل دی گئی ہے اور اس پر اس طرح کا رنگ و روغن کیا گیا ہے جس سے اس کے پرانے پن کا احساس ہوتا ہے۔ اس میں انگریزی اسٹائل کا خود رو اور بے ترتیب باغ بھی موجود ہے اور اسی لیے یہ عمارت اس وقت بھی Beverly Hills کا ایک مقبول لینڈ مارک بنی ہوئی ہے۔

اس کو دیکھ کر دوسرے لوگوں اور اداروں کو بھی تحریک ملی اور انہوں نے بھی ایسے ہی ناقابل یقین طلسم کدے اور انوکھے پراجیکٹس بنا ڈالے۔یہ وہ storybook houses ہیں جن میں بعد میں متعدد فلموں کی شوٹنگز بھی کی گئیں جن میں خاموش دور کی فلمیں Hansel and Gretel (1923)سے لے کر Clueless (1995). شامل ہیں۔

٭چارلی چیپلن بنگلوز:کاٹیجز کا یہ جھنڈ North Formosa Avenue پر واقع ہے جسے چارلی چیپلن نے 1923 میں اپنی اس کاسٹ اور اس عملے کو رہائش فراہم کرنے کے لئے تعمیر کرایا تھا جو اس جگہ سے چند بلاکس دور La Brea Avenue میں اس کے اسٹوڈیو میں کام کررہے ہوتے تھے۔

یہ چار گھر نام ور آرکی ٹیکٹس آرتھر اور Nina Zwebell نے ڈیزائن کیے تھے جو ہالی وڈ کے سب سے مشہور و معروف courtyard apartments کے ذمے دار بھی تھے۔ اب ان گھروں میں میوزیشیئنز اور دوسرے فن کار رہتے ہیں یعنی یہ آرٹسٹوں کی رہائش گاہوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

٭ The Snow White Cottages:دی اسنو وائٹ کاٹیجز وہ گھر ہیں جنھیں آرکی ٹیکٹ Ben Sherwood نے 1931 میں ڈیزائن بھی کیا تھا اور تعمیر بھی کیا تھا، تاکہ والٹ ڈزنی کے اصل اسٹوڈیو میں کام کرنے والے animators کو یہاں رہنے کی سہولت فراہم کی جاسکے جو یہاں سے چند بلاکس دور کام کر رہے تھے۔

ان آٹھ کاٹیجز کی خاص باتوں میں ان کی جھکی ہوئی یا خمیدہ چھتیں، ان کا ٹمبر یا عمارتی لکڑی کا فریم، جان بوجھ کر ان کی ٹوٹی ہوئی چمنیاں اور بنگلے کے دوسرے کنارے پر صحن میں موجود ایک ٹاور، ان سب چیزوں نے مل جل کر ایک ایسا تاثر پیدا کردیا تھا کہ انہیں دیکھ کر دوسروں کو بھی ایسے ہی سیٹ بنانے کی تحریک پیدا ہوئی اور انہوں نے بھی بالکل ایسے ہی سیٹ بنائے اور لگائے۔ایسی ہی fairytale cottage تو بعد میں ایسی مقبول ہوئی کہ 1937 کی ڈزنی فلم ''اسنو وائٹ اور سات بونے'' تاریخ میں امر ہوکر رہ گئی۔

٭The Hobbit House : خیالی گھر: یہ The Hobbit Houseیعنی خیالی یا افسانوی گھر ڈزنی آرٹسٹ جوزف لارنس نے 24 سال کے عرصے میں یعنی 1946 سے 1970 کے درمیانی عرصے میں تعمیر کروائے تھے۔

ان کاٹیجز کی چھتیں زبردست ہیں، اس پورے پراجیکٹ میں گھروں کے کئی راؤنڈز ہیں جن میں بے ترتیب اور بے ہنگم شیشے کی کھڑکیاں بھی ہیں اور زنگ آلود پتھرں کی موٹی موٹی دیواریں بھی۔ ان میں ایک بے ترتیب سا گنبد یا قبہ بھی ہے اور اس کے ساتھ ہی ناہموار چھتوں کے ٹائلز بھی۔ اسے بڑے پیار کے ساتھ The Hobbit House کہہ کر پکارا جاتا ہے اور دیگر چیزوں کی طرح اسے بھی اب اپارٹمنٹس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

٭Hlaffer-Courcier Residence : Los Feliz میں واقع یہ دو منزلہ گھر Rufus Beckنے ڈیزائن بھی کیا تھا اور تعمیر بھی کرایا تھا۔ واضح رہے کہ وہ لاس اینجیلس اور اطراف کے علاقوں میں دوسرے Storybook homes کا ذمے دار بھی تھا۔

٭Storybook Houses of California : یہ اسٹوری بک اسٹائل کی کاٹیج ہے جو کیلی فورنیا کی Long Beach پر واقع ہے اور اس کی چھت seawave بہت مشہور ہے۔

٭Normandy Village Storybook House : نارمنڈی ولیج آٹھ یونٹ اپارٹمنٹ پر مشتمل ہے جو University of California, Berkeley میں واقع ہے۔ اسے 1920 کی دہائی میںWilliam R Yelland نے تعمیر کیا تھا۔ اسے کرنل جیک ڈبلیو تھارن برگ نے کمیشن دیا تھا جو ایک ایسی عمارت چاہتا تھا جو شمالی فرانس کی یاد تازہ کردے۔ یہ اس نے پہلی جنگ عظیم کے دوران دیکھا تھا۔

٭Fritz Henshaw house :یہ Fritz Henshaw house ہے جو Piedmont, California میں واقع ہے اور اس کا ڈیزائن 1924 میں سڈنی اور Noble Newsom نے تیار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں