گستاخانہ خاکے پاکستان بنگلادیش اور امریکا میں مظاہرے

پشاور،کوئٹہ،ملتان،منگلا،کلر سیداں، حویلیاں میں مظاہرین کا تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ


APP/Numaindgan Express November 03, 2020
نیویارک  میں بارش کے باوجود عوام کی شرکت، ڈھاکا میں 50 ہزار افراد نے ریلی نکالی ہے(فوٹو، فائل)

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کے خلاف پاکستان اور امریکا میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور احتجاجی ریلی نکالی گئی، کوئٹہ میں ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،میڈیکل ایسوسی ایشن اور سرجیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملتان میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تاجروں نے فرانسیسی صدر کے پوسٹروں کو نذر آتش کیا، آل پاکستان ریونیو اتحاد کے تحت گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف ریونیو سیکریٹریٹ حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے صوبائی رہنما عائشہ وحید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، نکودر میں سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا اورفرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکومت سے فرانس سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور ملک میں فرانسیسی مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا،کلر سیداں سمیت چوک پنڈوری اور گردونواح میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئیں۔

سب سے بڑی ریلی کلر سیداں میں دیکھنے میں آئی، ریلی مرید چوک سے شروع ہو کر کلر سیداں چوک میں پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی،حویلیاں میں بھی نجی سکولوں کی احتجاجی ریلی ہوئی۔

ادھر نیویارک میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ سمیت مختلف مسلم تنظیموں کی اپیل پر فرانسیسی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، شدید بارش کے باوجود بچوں اور بزرگوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں