بلدیاتی آرڈیننس سے سندھ تقسیم نہیں ہوگا حفاظت کرنا جانتے ہیں قائم علی شاہ

متحدہ کوسڑکوں پراحتجاج کے بجائے سندھ اسمبلی کاپلیٹ فارم استعمال کرناچاہیے, قائم علی شاہ


Bearue Rerport December 23, 2013
سیاسی جماعتوں کوسندھ کی تقسیم جیسے غیرذمے دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہیے،کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق روزانہ رپورٹ لیتاہوں،گفتگو۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بلدیاتی آرڈیننس سے سندھ تقسیم نہیں ہوگا بلکہ اس آرڈیننس کے ذریعے سندھ کی تقسیم کاخواب دیکھنے والوں پرہمیشہ کیلیے پابندی عائدکردی ہے۔

سندھ کی حفاظت کرناجانتے ہیں سبق نہ پڑھایا جائے، ایم کیو ایم بلدیاتی آرڈیننس پاس ہونے پرنہ جذباتی ہواورنہ ہی چیخ وپکارکرے،انکے احتجاج سے کوئی فرق نہیںپڑیگا،متحدہ کوسڑکوں پراحتجاج کے بجائے سندھ اسمبلی کاپلیٹ فارم استعمال کرناچاہیے۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قائم علی شاہ کاکہنا تھاکہ ایم کیوایم سمیت تمام دیگرسیاسی پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ بلدیاتی آرڈیننس پرمذاکرات کیلیے تیارہیں لیکن مذاکرات کیلیے مہذب طریقے استعمال کیے جانے چاہیے اورسندھ کی تقسیم جیسے غیرذمے دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہیے،کراچی کے حالات بہت بہترہیں بہت سے ٹارگٹ کلرزگرفتارکیے گئے ہیں ،کراچی میںجاری آپریشن سے متعلق روزانہ رپورٹ لیتاہوں، جرائم کے خاتمے تک ٹارگٹڈآپریشن جاری رہیگا۔

 photo 6_zpsb3d95d01.jpg

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ فیسٹیول کے بعد فر وری میں موئن جو داڑوکے حوالے سے عالمی کانفرنس موئن جو داڑو میں ہی منعقد کی جارہی ہے جس کیلیے جو فنڈز درکار ہونگے جاری کیے جائیں گے،27دسمبر کو شہیدبینظیربھٹوکی چھٹی برسی پرگڑھی خدا بخش بھٹومیںبڑا جلسہ ہوگاجس سے بلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری بھی خطاب کرینگے۔قبل ازیں انھوںنے موئن جوداڑوریسٹ ہائوس میںشہیدبنظیربھٹوکی برسی کے انتظامات کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس کی صدارت کی جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے افسران اورپارٹی عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پرانھوںنے لاڑکانہ اور سکھرڈویژن کے ڈی آئی جیزکواپنے علاقوں میں امن امان کی صورتحال بہتربنانے کی ہدایات کیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے پہاڑی علاقے گڑتل پہنچ کرمرحوم نواب شبیراحمدچانڈیوکے نام سے تھرڈلانگ رینج شوٹنگ کے مقابلے کی تقریب میںشرکت اورجیتنے والے بہترین نشانہ بازمیںانعامات تقسیم کیے،ایم این اے نظیربگھیو، ایم پی اے خورشید احمد جونیجو، خیرمحمدشیخ کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔