سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پائلٹس کےلائسنسزکا اجرا بائیو میٹرک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی


طالب فریدی November 05, 2020
پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے لائسنسز کا اجرا بائیو میٹرک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کپتان امتحان سے قبل فلائنگ کلب، ائیرلائن سے اجازت نامہ اور امتحان دیتے وقت اپنے کمپیوٹر سسٹم آن کرنے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازم قرار دے دی گئی ہے۔ تجدید کے بعد سسٹم آن ہوگا اور وہ امتحان دے سکے گا، لائسنس کے لیے بائیو میٹرک کے لیے نادرا سے لنک کردیا گیا ہے۔

سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیئے ہیں، جب کہ اسلام آباد میں کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔ امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہو گا۔ سی اے اے نے اکائو کے تحفظات کے بعد لائسنس ریویو کیا گیا ہے۔ بورڈ اف انکوائری کی جانب سے 12 لاکھ کمپیوٹر لاگ کی فانزک آڈٹ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں