وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ دے دیا

شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔


Monitoring Desk/Numainda Express November 06, 2020
شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا ،کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، شہزاد سید قاسم معاون خصوصی برائے نیچرل ریسورسز ڈیولپمنٹ تھے۔

شہزاد سید قاسم کو معاون خصوصی برائے توانائی بھی بنایا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ ان کے توانائی کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا، شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں