جہانگیرترین کی رواں ماہ واپسی بڑا اپ سیٹ سیاسی تبدیلیاں متوقع

بزدارکیساتھ ہیں لیکن صوبہ چلا کون رہا ہے،وزیراعظم اورانکے ساتھی جانتے ہیں،فیٹف پرحکومت کوووٹ دیا،سینیٹ کا دیکھیں گے


جہانگیرترین کی رواں ماہ واپسی بڑا ’اپ سیٹ،سیاسی تبدیلیاں متوقع فوٹو:فائل

جہانگیر ترین کے رواں ماہ وطن واپسی کے اعلان نے حکومت اور تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کر دیا۔

تحریک انصاف کے لندن میں موجود مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے رواں ماہ وطن واپسی کے اعلان نے حکومت اور تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کر دیا۔ آنے والے دنوں میں اہم واقعات رونما ہونے والے ہیں بالخصوص حکومت اور تحریک انصاف میں موجود ترین کی حمایتی مضبوط مگر خاموش دھڑے کے فعال ہونے اور عمران خان اور ترین کے درمیان دوری ختم کرنے کی کوششیں تیز ہوں گی جبکہ جہانگیر ترین ملک میں رہتے ہوئے اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

ترین کی جانب سے وطن واپسی کے فیصلے کا سبب چند روز قبل وفاقی وزیر پرویز خٹک کی جانب سے جلسہ میں خطاب کے دوران ان پر سخت اور نامناسب الفاظ میں کی جانے والی تنقید ہے جس نے جہانگیر ترین کو اپنی سنگین بیماری کے جاری علاج کے باوجود پاکستان واپسی پر مجبور کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں