ایشوریا رائے ایک سپریم ماں ہے ابھیشک بچن

بیٹی پرسکون اور خوشگوار بچپن گزارے اسی لیے میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں، ابھیشک بچن


Online December 24, 2013
بیٹی پرسکون اور خوشگوار بچپن گزارے اسی لیے میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں، ابھیشک بچن فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ ایشوریا رائے ایک سپریم ماں ہیں ہم اپنی بیٹی ارادھیا کو شوبز کی دنیا سے بچانا چاہتے ہیں۔

ابھیشک بچن نے کہا کہ ایشوریا رائے کا پروفیشنلز اور لگن ناقابل سوالیہ ہے جب کہ وہ ایک بہترین ماں بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بطور اسٹار ان کے ساتھ کام کرکے مجھے ہمیشہ مزہ آیا اور اب ایک بیوی کے طور پر بھی انھوں نے خود کو ایک بہترین لائف پارٹنر ثابت کیا ہے۔



انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہماری بیٹی ایک پرسکون اور خوشگوار بچپن گزارے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اسے بھی میڈیا سے بالکل دور رکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں میڈیا سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ہماری نجی زندگی میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں