اظہار قاضی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، 1984ء میں ڈرامہ سیریز ’’تھکن‘‘سے کیرئیر کا آغاز کیا


Cultural Reporter December 24, 2013
24 دسمبر2007ء کو ایک نجی تقریب میں گیت گاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے. فوٹو : فائل

ٹی وی اور فلم کے اداکار اظہار قاضی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔

اظہار قاضی 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے بطور انجنیئر اسٹیل مل میں ملازمت کرنے لگے۔ انھوں نے کیرئیر کا آغاز 1984ء میں پی ٹی وی کراچی مرکز کی ڈرامہ سیریز کے کھیل ''تھکن'' میں مختصر کردار سے کیا جس میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ڈرامہ سیریل ''گردش'' میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا۔ ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے اظہار قاضی کو دیکھتے ہی ڈرامہ سیریل ''انا'' میں ہیرو کی آفر کردی جس میں انھوں نے اتنی خوبصورت کردار نگاری کا مظاہرہ کیا کہ پرستاروں نے انھیں پاکستانی امیتابھ کا خطاب دے دیا۔



1988ء میں ان کی شادی ہوئی ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ مرحوم نے 20 سال کے عرصہ میں صرف 85 فلموں میں کام کیا۔ اظہار قاضی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے رویوں سے بہت زیادہ دلبرداشتہ تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے عروج کے دور میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کراچی واپس آگئے اور فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اظہار قاضی کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک سیریلی آواز کے مالک تھے۔ انھوں نے اپنی آواز میں ایک آڈیو البم بھی تیار کرلیا تھا جس کی ریلیز کے لیے وہ کوشش کررہے تھے جب کہ 24 دسمبر 2007ء کو بھی ایک نجی تقریب میں گیت گاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں