چینی اسکینڈل فرانزک آڈٹ ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر برخاست

سجاد مصطفی باجوہ پر نااہلی اور حساس معلومات افشا کرنے کی فرد جرم لگائی گئی


حیدر نسیم November 11, 2020
تحقیقاتی افسر نے پیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے لیکن وہ پیش نہ ہوئے ۔ فوٹو : فائل

چینی اسکینڈل میں فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے چینی اسکینڈل میں فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو نوکری سے برخاست کردیا۔ان پر محکمانہ طور پر نااہل ہونے اور حساس معلومات افشا کرنے سمیت گورنمنٹ سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی فرد جرم لگائی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری کوتحقیقاتی افسر مقرر کیا، جنھوں نے سجاد مصطفی کوپیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پرانھوں نے ملزم کو برخاست کرنے کی سفارش کردی جو سیکرٹری داخلہ نے منظورکرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں