زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز

زیارت بلاک سے خام تیل ستمبر 2018ء میں دریافت ہوا تھا لیکن مقامی ریفائنریز سے تیل نکالنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی


Business Reporter November 12, 2020
زیارت بلاک سے خام تیل ستمبر 2018ء میں دریافت ہوا تھا لیکن مقامی ریفائنریز سے تیل نکالنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی (فوٹو : فائل)

CAIRO: بلوچستان کے علاقے زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ اطلاعی نوٹس کے مطابق بولان ایسٹ ون، زیارت بلاک سے خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔ بلوچستان میں چلتن اور مغل کوٹ کے علاقے کی یہ پہلی دریافت ہے۔

زیارت بلاک سے خام تیل ستمبر 2018ء میں دریافت ہوا تھا۔ مقامی ریفائنریز نے اے پی آئی گریویٹی کم ہونے کی وجہ سے خام تیل خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔

اٹک رہفائریز کو خام تیل کی فروخت کا معاہدہ طے ہونے کے بعد 9 نومبر سے پیداوار شروع کردی گئی۔ یومیہ 800 بیرل خام تیل پیدا ہوگا۔ زیارت بلاک میں مرہ پیٹرولیم کا 60 فیصد اور پی پی ایل کی ذیلی کمپنی پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی کا 40 فیصد شیئر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں