شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دودھ والا بھی سامنے آگیا

سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل


طالب فریدی November 13, 2020
سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں پاپڑ والا، کباڑی اور چپڑاسی کے بعد گوالہ بھی سامنے آگیا۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شواہد مل گئے کہ سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں پتوکی کے دودھ فروش رانا محمد ذیشان جاوید کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔

رانا محمد ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہا ہوں، 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے جس کے بارے میں مجھے کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا تھا۔

salman shahbaz money trail milk wala

محمد ذیشان جاوید کے مطابق میرا شہباز شریف یا ان کی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے، میرا سلمان شہباز سے بھی کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں ہے، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں