استثنیٰ حاصل ہےبچوں کوکھیلنے دیں یوسف گیلانی

پاکستان کے جتنے کیسزہیں،سب کی تفتیش مجھ سے کر لیں توبھی پروا نہیں،سابق وزیراعظم


Online/این این آئی December 24, 2013
پاکستان کے جتنے کیسزہیں،سب کی تفتیش مجھ سے کر لیں توبھی پروا نہیں،سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل میں میرے استثنیٰ کو تسلیم کیا ہے، پاکستان کے جتنے بھی کیسز ہیں سب کی تفتیش مجھ سے کر بھی لیں تو پروا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو اورایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ استثنیٰ کے باعث حج اور او جی ڈسی ایل کیس میں صرف میرا وکیل پیش ہوا اوراسی موقف پرتاحال قائم ہوں، باقی بچے کھیل رہے ہیں ان کو کھیلنے دیں۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہیں، تاہم سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سردجنگ سیاست کا حصہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا حق صرف حکومت کو دیا ہے اور اب وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ دے گی اس کی حمایت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں