مریم نواز نے قلابازی لگائی باپ بیٹی سوچ لیں چاہتے کیا ہیں فواد چوہدری

این آر او اور کرپشن کیسز پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی


APP November 14, 2020
این آر او اور کرپشن کیسز پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی (فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف وڈیو کانفرنس کرلیں کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے زیراہتمام آلنو وینٹی لیٹرز کی لانچنگ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور نوازشریف وڈیو کانفرنس کرلیں کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے 32 کمپنیاں بنا کر اربوں باہر منتقل کیے۔ این آر او اور کرپشن کیسز پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، عمران خان ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے، ہمارا مستقبل سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے اور یہی وزیر اعظم کا وژن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں