غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں خواجہ آصف کی اہلیہ وبیٹے سمیت 9 افراد پرمقدمہ درج

پنجاب بھرمیں بدعنوان اورکرپٹ عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی، اینٹی کرپشن پنجاب


طالب فریدی November 14, 2020
 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب: فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ ، بیٹے اسد خواجہ ،سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کومجموعی طورپر7 کروڑ80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو ریفرنس میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کرکے سرکاری خزانے کو6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا۔

ریفرنس کا متن کے مطابق سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں 1 کروڑ30 لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئرسیالکوٹ چوہدری توحید اورخواجہ محمد آصف کی اہلیہ اوربیٹے اسد کی ملکیت ہے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا، کمیونٹی سینٹراورقبرستان کے لئے مختص زمین کوپلاٹس بنا کربیچ دیا گیا. کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پررجسٹرکروا کے بعد میں غیرقانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولزکے تحت کسی بھی منظورشدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ پنجاب بھرمیں اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرغیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں