ڈیبٹ مارکیٹ کی ترقی اسٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح میں معاہدہ

بینک الفلاح کیساتھ معاہدے سے ڈیبٹ مارکیٹ کی ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، فرخ خان


Salman Siddiqui November 18, 2020
داخلی مارکیٹ کی مالی ضروریات اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے پوری کی جا سکتی ہیں، عاطف باجوہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے کہا ہے کہ ڈیبٹ مارکیٹ کی ترقی پی ایس ایکس کے ایک اہم اسٹرٹیجک مقصد میں شامل ہے کیونکہ یہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضرورت ہے۔

فرخ خان نے پی ایس ایکس ٹریڈنگ ہال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح کے درمیان پہلے بانڈز وٹریژری بل کاروبار کے مارکیٹ میکر کی حیثیت سے کیے جانے والے معاہدے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کی جانب سے ضوابط میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے تحت بینک الفلاح کو ایکسچینج میں ڈیبٹ سیکورٹیز کے لیے پہلے مارکیٹ میکر کے طور پر منظوری دی گئی ہے جو پاکستان میں ڈیبٹ مارکیٹ کی ترقی میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈیبٹ سیکیورٹیز مضبوط لیکوڈ اور شفاف سیکنڈری ڈیبٹ مارکیٹ کو یقینی بنائے گی جو ایشورز اور سرمایہ کاروں دونوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ بینک الفلاح کا کیپٹل مارکیٹس سے دیرینہ تعلق ہے اور یہ ان چند بینکوں میں شامل ہے جو بروکریج اور ایسیٹ مینجمنٹ انڈسٹریزمیں کام کر رہا ہے۔

بینک الفلاح کی پی ایس ایکس میں بطور مارکیٹ میکرسرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے جو ناصرف پاکستان کی ڈیبٹ مارکیٹ کو علاقائی وبین الاقوامی سطح پر ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گابلکہ اس کے لیے مالیاتی نظام کے تمام شراکت داروں کو ابھی ہم کردار ادا کرنا ہو گا اور یہ پاکستان میں ڈیبٹ مارکیٹس میں ترقی کے لیے نمایاں سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 550 کے لگ بھگ کمپنیاں مندرج ہیں جن میں25 ڈیبٹ سیکیورٹیز ہیں۔ ان کی مجموعی مالیت 7.47 ٹریلین روپے ہے۔ اگر مستقبل میں ڈیبٹ سیکیورٹیز کا حجم 10 تا 20فیصد بڑھتا ہے تو پھر مارکیٹ کا سرمایہ کھربوں روپے میں بڑھ جائے گا۔

اس موقع پر بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے کہاکہ فی الوقت داخلی مارکیٹ اپنی مالی ضروریات بینکوں سے قرض لے کر پوری کر رہی ہے جو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے پوری کی جا سکتی ہے اور جو ایک متبادل اور مؤثر مالیاتی ذریعہ ہے۔

کارپوریٹس کی کیپٹل مارکیٹس استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ سرمایہ حاصل کرنے والے مختلف ذرائع سے پیسہ حاصل کر سکیں جب کہ سرمایہ کاروں کے پاس سرمایہ کاری کے لیے مخلتف ذرائع موجود ہوں۔

بینک الفلاح ٹریژری وکیپٹل مارکیٹس گروپ ہیڈ علی سلطان نے کہاکہ بینک الفلاح ڈیبٹ کے ذرائع میں فعال مارکیٹ میکنگ کے ذریعے شراکت داروں کے لیے بہتری اور ان کے لیے ٹرانزیکشن لاگت میں کمی کے لیے پر عزم اور پرجوش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں