شہبازشریف کے بیٹوں کوبیرون ملک سے رقم بھیجنے والوں کا سفری ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف

برطانیہ میں مقیم گھوسٹ افراد سے 29 لاکھ ڈالرکی فارن ٹی ٹی کی لین دین کی گئی


طالب فریدی/ November 19, 2020
رقم عثمان ایکسچینج کمپنی کے راستے گھوسٹ افراد کے ساتھ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کا کھیل کھیلا گیا: فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے بیٹوں کو کبھی بیرون ملک نہ جانے والوں سے بھی رقوم ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے انکشاف کیا کہ شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ شہبازاورسلمان شہبازکو 29 لاکھ ڈالرکی رقم بیرون ممالک سے ایسے 16 افراد نے بھجوائی جو کبھی بیرون ممالک گئے ہی نہیں۔

اس امرکا انکشاف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کواس وقت ہوا جب رقم بھجوانے والوں کا نادرا اورایف آئی اے سے سفری ریکارڈ چیک کرایا گیا۔ نادرا کے پاس ریکارڈ نہ ہونے پر نیب نے بیرون ملک مقیم مبینہ افراد کو گھوسٹ قرار دے دیا۔

گھوسٹ افراد میں محمد شکور، پرویز، محمد کمال، محمد سرور، محمد کاشف، انیس مغل فیصل رسول، محمد ثاقب، افتخار، نثار احمد، بشیر، نورعالم محمد موسی، یونس، عمر حسین، منصور، پرویز، انجم علی گھوسٹ کاروباری شخصیات کبھی برطانیہ گئی ہی نہیں۔

برطانیہ میں مقیم گھوسٹ افراد سے 29 لاکھ ڈالرکی فارن ٹی ٹی کی لین دین کی گئی اور یہ رقم عثمان ایکسچینج کمپنی کے راستے گھوسٹ افراد کے ساتھ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کا کھیل کھیلا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں