عمرہ کی بکنگ کا آغاز کل سے زائرین کی روانگی شروع

زائرین 20سے 25افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں جائیں گے۔


Bilal Ghori November 21, 2020
زائرین 20سے 25افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں جائیں گے۔(فوٹو، فائل)

پاکستان سے ٹور آپریٹرز نے عمرہ کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے تاہم کل 22 نومبر سے عمرہ زائرین کا سعودی عرب جانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔


سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں پر عمرہ کی ادائیگی پر جزوی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سے ٹور آپریٹرز نے عمرہ کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے اور کل 22 نومبر سے عمرہ زائرین کا سعودی عرب جانے کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔

زائرین 20سے 25افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں جائیں گے، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد سے اخراجات میں اضافے ہونے سے زائرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، زائرین کو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بکنگ کی اجازت ہے،ابتدائی طور پر 10دن کا عمرہ پیکیج 2 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ 14 روز کا پیکیج 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقرر کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں