بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات مسترد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت پرایک بارپھرواضح کردیاوہ پاکستان میں دہشتگردی کیلیے دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرنے سے بازرہے، دفترخارجہ


خالد محمود November 22, 2020
کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،پاکستان پہلے ہی ناقابلِ تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹہ میں مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے پاکستان پر جو الزامات لگائے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستان پہلے ہی ناقابلِ تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے یہ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے، بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دوسرے ممالک کی سرزمین کو استعمال کرنے سے باز رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔