گلگت بلتستان الیکشن پی ٹی آئی 22 پیپلزپارٹی5 اور ن لیگ کی 3 نشستیں

پی ٹی آئی کی4خواتین،2ٹیکنوکریٹس،پیپلز پارٹی خواتین اورٹیکنوکریٹ کی ایک ایک


APP/شبیر حسین November 25, 2020
پی ٹی آئی کی4خواتین،2ٹیکنوکریٹس،پیپلز پارٹی خواتین اورٹیکنوکریٹ کی ایک ایک۔ فوٹو: اے پی پی

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں اور ٹیکنوکریٹ و خواتین نشستوں پر منتخب ہونے والوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 33ارکان پر مشتمل اسمبلی میں تحریک انصاف22، پیپلز پارٹی5، مسلم لیگ(ن)3، ایم ڈبلیو ایم، جے یو آئی اور آزاد ایک ایک نششت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آزاد حیثیت میں کامیاب7میں سے6ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں جس سے تحریک انصاف کی ارکان کی تعداد16ہوچکی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو خواتین کی4اور ٹیکنوکریٹس کی2نشستیں ملی ہیں،پیپلز پارٹی کو خواتین اورٹیکنوکریٹ کی ایک ایک جبکہ ن لیگ کو خواتین کی ایک نشست ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں