مچھلی کے شکار پر گئے13 ماہی گیر پراسرار طور پر لاپتہ

بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتاری کا خدشہ، ساحلی پٹی کے ماہی گیر 18روز قبل گئے تھے،کشتیاں خالی واپس آ گئیں،اہل خانہ پریشان


Express News Desk December 26, 2013
بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتاری کا خدشہ، ساحلی پٹی کے ماہی گیر 18روز قبل گئے تھے،کشتیاں خالی واپس آ گئیں، اہل خانہ پریشان. فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے قریب کھلے سمندر میں شکار کیلیے گئے13 ماہی گیر پراسرارطور پر لاپتہ ہوگئے، بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتاری کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی جنگی سر سے 18 روز قبل مچھلی کے شکار کے لیے13 ماہی گیر کھلے سمندر میں گئے تھے، 12روز بعد کشتیاں تو ساحل پر واپس آ گئیں لیکن ان میں سوار کوئی ماہی گیر واپس نہیں آیا، پراسرار طور پر لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کو بھارتی نیوی نے گرفتار کر لیا ہے۔



اس حوالے سے پاکستان فشر فوک فورم ضلع ٹھٹھہ کے صدر گلاب شاہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ امکان ضرور ہے کہ بھارتی نیوی انہیں پکڑ کر لے گئی ہو، لیکن اس حوالے سے بھارت میں فشر فوک تنظیم سے رابطہ ہے اور ان کی اطلاعات کے مطابق لاپتہ ماہی گیر بھارت بھی نہیں پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں