خیبر پختون خوا پولیس کو کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمے کی ہدایت

مقدمے میں اپوزیشن کے 5 قائدین کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کامران بنگش


احتشام بشیر November 29, 2020
کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے، کامران بنگش فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا حکومت نے پابندی کے باوجود جلسہ کرنے اور کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہے اور پی ڈی ایم کے قائدین بھی کورونا کیسز کا شکار ہوئے ہیں، حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کرنے سے روکا بھی تھا۔

کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے، اس لیے حکومت نے لی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوادیا ہے، مقدمہ میں اپوزیشن کے 5 قائدین کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ملک کے ان 5 شہروں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں