ایکسپریس کے  کالم نگار عبد القادر حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

عبد القادر حسن گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے


Waqaye Nigar December 01, 2020
عبد القادر حسن گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ فوٹو:فائل

معروف صحافی و ایکسپریس کے کالم نگار عبد القادر حسن کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ وہ روزنامہ ایکسپریس میں '' غیر سیاسی باتیں'' کے عنوان سے کالم لکھتے تھے۔

کالم نگار عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ لاہور ڈیفنس فیز ون کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں کھوڑہ ضلع خوشاب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں صحافیوں، عزیز و اقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کی۔



عبدالقادر حسن نوائے وقت، لیل و نہار اور روزنامہ جنگ میں کالم لکھتے رہے، روزنامہ امروز کے مدیر بھی رہے۔ مرحوم 2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ تھے، ان کا آخری کالم چند روز قبل ہی ایکسپریس میں شائع ہوا تھا، ان کی عمر 89 برس تھی اور وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔



یہ پڑھیں: روزنامہ ایکسپریس کے معروف کالم نگار اور سینیئرصحافی عبدالقادرحسن انتقال کرگئے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےعبدالقادر حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر حسن ایک صاحب طرز کالم نویس تھے، مرحوم نے سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کو اپنے کالموں میں اجاگر کیا، ان کی شعبہ صحافت میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں