حکومت سمجھ نہیں پارہی معاملات کو کیسے ہینڈل کرنا ہے تجزیہ کار

یہ کسی فیصلے پر نہیں ٹھہرتی، مقدمات بے فائدہ ہیں، حکومت کو بہتر اسٹریٹجی بنانی چاہیے، بریگیڈیئر(ر)حارث نواز


Monitoring Desk December 02, 2020
ایازخان، عامر الیاس رانا، فیصل حسین،عامرلیاقت،شکیل انجم،حارث نواز،’ ایکسپرٹس‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا کہ حکومت کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کس طرح چیزوں کو ہینڈل کرنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ایکسپرٹس'' میں میزبان دعاجمیل سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز خان نے کہا کہ حکومت کوسب سے زیادہ کووڈپر فوکس کرناچاہیے تھا بجائے اس کے کہ کنٹینرلگاتی، ہم نے ماضی قریب میں دیکھا تھا کہ چوہدری نثار نے روک کر دکھایا تھا جب پی ٹی آئی اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے جارہی تھی۔ جب ینظیر بھٹو سیکنڈ لانگ مارچ کرنے جارہی تھیں تو پولیس نے بسوں اورگاڑیوں کی ہوان کال دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ روکااس طرح جاتاہے اس طرح نہیں روکاجاتاکہ آپ نے چاردن کنٹینرلگادیے، جیلیں بھردیں اورپھرکہا اجازت ہے یاتوآپ اجازت دیتے ہیں یانہیں دیتے۔ مولانافضل الرحمٰن ٹھیک کہہ رہے تھے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو گئی ہے، حکومت کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کس طرح چیزوں کو ہینڈل کرنا ہے۔

ایاز خان نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کوصحت یابی کی مبارکباد دوسرے ہمارے بہت ہی پیارے شفیق دوست، استادوں کے استاد، محترم عبدالقادرحسن کاانتقال ہوگیا ہے ہم ان کے بیٹے سے تعزیت کرتے ہیں

عامرالیاس رانا نے کہا کہ انھوں نے دیہات کی سڑکیں موٹر وے اورسب راستے بندکردیے اس کے باوجودلوگ پہنچ گئے،کل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکے لاہور میں وفاق المدارس سے مذاکرات ہوئے پھرپریس ریلیزجاری ہوئی کہ وہاں تعلیم جاری رہے گی۔ اس حکومت کی پالیسی کیا ہے یہ کسی فیصلے پھرٹھہرتی ہی نہیں۔

فیصل حسین نے کہا کہ حکومت اپنی صفوں میں اس آدمی کوتلاش کرے جو ان کے اندربیٹھ کر اپوزیشن کاکام کررہا ہے ورنہ اس حکومت کوبہت فرینڈلی اپوزیشن ملی ہے۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ سیاسی مشیروں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلے کریں۔

شکیل انجم نے کہا کہ 13کولاہور میں جلسہ ہے اس کے بعدلانگ مارچ کی کال آجانی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات سے مسائل کاحل تلاش کرے۔

بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہا کہ میرے خیال میںمقدمات کاکوئی فائدہ نہیں ہے حکومت کو اس سے بہتر اسٹریٹجی بنانی چاہیے اور وہ اس طریقے سے بنائیں جس سے حکومت کوفائدہ پہنچے اور اپوزیشن بیک فٹ پرچلی جائے۔

ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ اﷲ نے بہت کرم فرمایا ہے۔ اس وقت ملک جن حالات کاشکار ہے اگر اپوزیشن کی سمجھ میں نہیں آ رہا تو ہماری سمجھ میں تو آرہا ہے۔ اس وقت عجیب وغریب صورت حال ہے اور ہم جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کبھی جلسوں سے بھی حکومت گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔