ملک بھر سے دو سالہ ایم اے ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

3 دسمبر 2020 کے بعد رجسٹرڈ طلباء کی دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی کی ڈگری تصدیق نہیں ہوگی، ایچ ای سی


Zaigham Naqvi December 02, 2020
3 دسمبر 2020 کے بعد رجسٹرڈ طلباء کی دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی کی ڈگری تصدیق نہیں ہوگی، ایچ ای سی

ملک بھر سے دو سالہ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 3 دسمبر 2020 کے بعد رجسٹرڈ طلباء کی دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی کی ڈگری کی تصدیق نہیں ہوگی۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق 2021ء سے دو سالہ ایم اے /ایم ایس سی کی ڈگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

31دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ایم اے/ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس ڈگری میں خزاں 2020 میں آخری بار داخلہ لیا جا سکتا تھا۔ ایچ ای سی کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 31 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسالہ ایم اے /ایم ایس سی ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے اور یہ اطلاع تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو 15 مارچ 2017ء کو خطوط کے ذریعے دی گئی تھی۔

اب اس لیٹر کے زریعے ایک بار پھر اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع سے طلبا کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔ 31 دسمبر 2020 کے بعد دوسالہ ایم اے/ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں