اسلام آباد کے راستے میں ہونگے تو حکومت چلی جائے گی پی ڈی ایم

حکومت اپنی عددی اکثریت بھی کھو چکی،مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ڈی ایم


Numaindgan Express December 03, 2020
حکومت اپنی عددی اکثریت بھی کھو چکی،مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ڈی ایم ۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے تو یہ حکومت چلی جائے گی۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبد الغفور حیدر، پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر کبیر سمیت دیگر کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس 7 دسمبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہو گا، اجلاس میں 13 دسمبر کے لاہور کے جلسے کے انتظامات بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا امید ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، لاہور جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماعبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ ملتان میں مسلم لیگ (ن)والوں نے بھی ڈنڈے کھائے ہیں ،لاہور میں ہم صرف ڈنڈے کھائیں گے ہی نہیں بلکہ ڈنڈے ماریں گے بھی ،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے جاتی امراء رائے ونڈ میں پارٹی کی مرکز ی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی نہیںبلکہ قو می اورپاکستان بچانے کی تحریک بن چکی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہر روز کرائے کے ترجمان بدلتے ہیں،لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے حکومتی بیان پی ڈی ایم کی پہلی کامیابی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں