ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کمشنرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع دے سکیں


Ehtisham Mufti December 04, 2020
کمشنرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع دے سکیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

سیکریٹری ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے لارج ٹیکس پیئرز آفسز، میڈیم ٹیکس آفس کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کے تمام چیف کمشنر کو اس ضمن میں باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردیا ہے۔

مکتوب میں کیاگیاہے کہ قانون کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے نوے دن دیے جاتے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے 8 ستمبر کو ریٹرن کا فارم جاری کیا اور پہلی تاریخ 30 ستمبر دی۔

ریٹرن جمع کرانے والوں کی سہولت کے لئے توسیع 8 دسمبر2020 تک کی گئی۔ خط میں کہاگیاہے کہ بار بار انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے ٹیکس اتھارٹی کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

کمشنرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع دے سکیں۔ خط میں کیاگیاہے کہ دسمبر 8 کے بعد ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کمشنرز کیس ٹو کیس بنیاد پر ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں