کراچی کی سڑکوں پر کتابیں فروخت کرنے والا 10 سالہ سُریلا بچہ

تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن مالی حالات اجازت نہیں دیتے ، سعد


عامر خان December 05, 2020
تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن مالی حالات اجازت نہیں دیتے ، سعد (فوٹو : ایکسپریس)

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اہل خانہ کی کفالت کے لیے سڑکوں پر کتابیں فروخت کرنے والا بچہ سریلی آواز کا بھی مالک ہے اور مشکل گانوں کو بھی آسانی سے نبھا لیتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کی وجہ سے جہاں ملک کے معاشی حالات خراب ہوئے۔ ہزاروں افراد بےروزگاری اور غربت کے سبب مالی طور پریشانی کا شکار نظر آ رہے بیں وہاں محنت کرنے والوں اور حالات سے مقابلہ کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔

اس لیے کہا جاتا ہے کہ محنت میں عظمت ہے۔ان ہی معاشی حالات کا مقابلہ کرنے والا کراچی کا دس سالہ بچہ سعد بھی ہے ۔جس کو پڑھنے کے ساتھ گلوکاری کا بھی شوق ہے۔ خراب معاشی حالات اس کے اچھے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے کراچی کے دس سالہ بچے سعد نے ایکسپریس کو بتایا کہ میں ناظم آباد کے قریب کچی آبادی میں والدین کے ساتھ رہتا ہوں۔ ہم غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سارا دن محنت کرکے 300 روپے تک کمالیتا ہوں۔

علم سے محبت ہونے کے تعلیم سے محروم یہ بچہ حق حلال کمانے کے لیے اپنی روزی بھی کتابیں فروخت کرکے کماتا ہے۔ سعد نے مزید بتایا کہ مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے تاہم غربت اسکول جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ میں پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنا چاہتا ہوں۔

سعد نے بتایا کہ گلوکاری کا شوق ہے، مختلف گلوکاروں کے گانے سنے پھر ان کو گنگنایا۔ اب یہ گانے مجھے یاد ہوگئے ہیں۔ فارغ اوقات میں ان کو اکیلے بیٹھ کر گاتا ہوں۔ میں نے کسی سے یہ گانے کو گانا سیکھا نہیں ہے۔ صبح گیارہ بجے مشرق سوک سینٹر کے قریب پارکنگ ایریا میں کتابیں لے کر آتا ہوں اور ان کو فروخت کرکے اپنے گھروالوں کی کفالت کرتا ہوں۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں