راولپنڈی میٹروبس ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد احتجاج ختم کردیا

ملازمین نے گذشتہ ماہ کی تنخواہوں اور دیگر بقایاجات کے لیے دھرنا دیا تھا


عمران اصغر December 07, 2020
چار ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں ملے، ملازمین فوٹو:فائل

تنخواہوں سے محرم میٹرو بس ملازمین کا اختجا ج رنگ لے آیا اور انتظامیہ نے کو 2 ماہ کی تنخواہ ادا کردی۔

قبل ازیں میٹرو بس ٹکٹنگ اسٹاف نے چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر دوبارہ ہڑتال کرکے مطالبات کے حق میں اختجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ ملازمین نے میٹر وبس کے تمام اسٹیشن پر ٹکٹنگ بوتھ کی تالا بندی کرکے آئی جے پی روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے باہر اختجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی تھی۔

ملازمین نے گذشتہ ماہ کی تنخواہوں اور دیگر بقایاجات کے لیے دھرنا دیا تھا جس پر انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی تاہم انتظامیہ نے وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا اور دوبارہ اختجاجی مظاہرہ کرنا پڑا۔

مظاہرین نے دوبارہ اختجاجی مظاہرے اور مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے میٹر بس انتظامیہ نے تمام ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جب کہ تیسری تنخواہ دسمبر کے آخری ہفتے تک جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مطالبات کی منظوری کے ملازمین نے اختجاجی مظاہرہ ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگے۔ ملازمین کا کہنا تھاکہ تنخواہوں ملتے ہی تمام بس اسٹیشنز پر ٹکٹنگ کا عمل بحال کردیا گیا ہے۔

تیسری تنخواہ دسمبر کے آخری ہفتے میں ادا کرنے کا مطالبہ کردیا،تنخواہیں ملتے ہی ملازمین نے میٹرو بس کے ٹکٹنگ بوتھ آپریشن بحال کردیا، مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں