نواز شریف کو پاکستان لانے کے لیے برطانیہ سے رابطے میں ہیں ذلفی بخاری

عمران خان سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، ان کارنر میٹنگوں سے حکومت نہیں جائے گی، معاون خصوصی


Express News December 08, 2020
عمران خان سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، ان کارنر میٹنگوں سے حکومت نہیں جائے گی، معاون خصوصی۔ فوٹو: فائل

ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان لانے کے لیے حکومت برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان لانے کے لیے حکومت برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں سے حکومت نہیں جاتی، عمران خان سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، ان کارنر میٹنگوں سے حکومت نہیں جائے گی، پی ڈی ایم کرونا میں لوگوں کی زندگیوں کا خیال رکھے، کرونا ختم ہوتے ہیں پی ڈی ایم کے دس جلسوں کی فنڈنگ بھی کروں گا اور جلسے بھی کراؤں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں