رینجرز اور پولیس کی وردیوں کا رنگ الگ لیکن ذمہ داریاں یکساں ہیں ڈی جی رینجرز

رینجرز اور پولیس مل کر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام رہے ہیں، میجرجنرل عمر احمد


Sajid Rauf/ December 09, 2020
رینجرز اور پولیس مل کر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام رہے ہیں، میجرجنرل عمر احمد۔ فوٹو:ایکسپریس

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی وردیوں کا رنگ تبدیل ہے لیکن ذمہ داریاں یکساں ہیں، سب ملک میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے کام رہے ہیں۔

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی وردیوں کا رنگ تبدیل ہے لیکن ذمہ داریاں یکساں ہیں اور سب ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام رہے ہیں، پولیس و رینجرز کے درمیان دوستانہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے سیکھنا ہے۔

ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو) کے مطابق سندھ پولیس اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی لیڈی کمانڈوز نے اپنی غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والے فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلے دسمبر 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں ایس ایس یو اورسندھ رینجرزکی لیڈی کمانڈوزنے حصہ لیا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے، جب کہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز بریگیڈیئر اصغرعلی جتوئی اورکمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی لنجھار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں