راولپنڈی میں فیکٹری ملازمہ سے ڈرائیور اور ساتھی کی زیادتی

دونوں گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کرتے رہے، ملازمہ


Khabar Nigar December 11, 2020
دونوں گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کرتے رہے، ملازمہ۔ فوٹو: فائل

تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں فیکٹری ملازمہ کو ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں فیکٹری میں ملازمت کرنے والی 17سالہ لڑکی کو فیکٹری لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ دیگر لڑکیوں کے ساتھ گاڑی پر فیکڑی جا رہی تھی، لڑکیوں کو اپنے اپنے اسٹاپ اتار کر ڈرائیور سرفراز نے لڑکی کواسلحے کی نوک پر گاڑی سے نہ اترنے دیااور گاڑی ویرانے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک نامعلوم شخص موجود تھا، دونوں گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیورکو گرفتار کرکے لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں