’بینظیر کے قاتل میں پکڑوں گا‘ نوازشریف کے اعلان پر عمل ہوتا نظرنہیں آرہا

پیپلزپارٹی کی5 سالہ حکومت کے دور میں بھی ایسی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں محترمہ کے قاتل بے نقاب ہوئے۔


Express Desk December 27, 2013
پیپلزپارٹی کی5 سالہ حکومت کے دور میں بھی ایسی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں محترمہ کے قاتل بے نقاب ہوئے۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال ان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے جن ملزمان کوگرفتارکیاگیا ۔

ان کیخلاف بھی تاحال کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ گرفتار افراد ہی ان کے قتل میں ملوث ہیں، پیپلزپارٹی کی5 سالہ حکومت کے دور میں بھی ایسی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں محترمہ کے قاتل بے نقاب ہوئے، گو سابق حکومت نے اس حوالے سے انٹرپول سے بھی تحقیقات کرائی مگر نتیجہ صفر رہا،موجودہ وزیراعظم اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کی حکومت یہ طعنہ دیا تھا کہ وہ5سال میں محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لیکن اگر اقتدار میں آیاتو ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائوں گا تاہم میاں صاحب کے اس دعوے کو بھی ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا ہے اور نہ ہی نواز شریف حکومت نے محترمہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے از سر نو کوئی کوشش کی ہے پاکستانی قوم کو لگتا یہی ہے کہ ملک میں پیش آنے والے اس عظیم سانحے کے ذمے دار کبھی بے نقاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں