خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ تحقیقاتی ٹیم نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ لی

بورڈ آف گورنرزکی ٹیم اسپتال میں 6 افراد کے آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہونے پر معاملات کی چھان بین کررہی ہے


شاہدہ پروین December 12, 2020
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بورڈ آف گورنرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی،

خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سانحے پرہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بورڈ آف گورنرزکی خصوصی ٹیم نے وزیر اعلی کو حتمی رپورٹ پیش کرنے پر 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔

بورڈ آف گورنرز کی ٹیم اسپتال میں 6 افراد کے آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہونے پر معاملات کی چھان بین کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بورڈ آف گورنرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور کے احکامات پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں شامل پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم، مینیجر میڈیکل ریکارڈ ڈاکٹر فرمان علی، پرووسٹ ڈاکٹر سعود السلام پہلی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کرچکے ہیں، جسکے نتیجے میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت 7 ملازمین کو معطل کیا جاچکا ہے۔

اب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مزید تحقیقات کے ساتھ رپورٹ طلب کی گئی ہے، جس کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے. بتایا جارہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو پانچ دن ہوچکے ہیں، بورڈ آف گورنرزکی جانب سے بعض ملازمین کو شوکاذ نوٹسزبھی جاری کئے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے سینئرلیگل ایڈوائزرکی مشاورت سینئرز فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس کو اپنی رپورٹ فوری طور پرجمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں