بھارتی قید سے رہا ماہی گیروں میں سے ایک کا کورونا سے انتقال

ظلم سہنے والا نوازعلی لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ،کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا


Staff Reporter December 14, 2020
وطن پہنچنے والے 20 ماہی گیروں میں سے اکثر کی حالت غیر، بعض مریض بن گئے

GILGIT: بھارتی جیلوں میں دوران قید شدید ظلم و جبر برداشت کر کے رہائی پاکر پاکستان پہنچنے والے20 ماہی گیروں میں سے ایک لاہور کے اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

اپنے گھروں کو پہنچنے والے ماہی گیروں میں سے اکثر کی حالت غیر،بعض مریض بن گئے،بھارتی جیلوں میں گلا سڑا کھانا دیا جاتا تھا،شکایت پر انسانیت سوز سلوک کیا جاتا تھا۔ متوفی ماہی گیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق بھارتی جیلوں میں دوران قید ظلم و جبرکی صعوبتیں برداشت کر نے کے بعد رہائی پاکر پاکستان پہنچنے والے 20 ماہی گیروں میں سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا نواز علی ملاح دوران علاج لاہور کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، رہائی پاکر اپنے علاقوں کو پہنچنے والے اکثر ماہی گیروں کی حالت غیر بتائی جاتی ہے۔

بھارت میں دوران قید پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ نریندر مودی کی ہدایت پر بدمعاش جیل حکام خصوصی طور پر انسانیت سوز مظالم کرتے تھے،گلا سڑا کھانا دیا جاتا تھا۔جبکہ جان بچانے والی ادویات کی فراہمی ناممکن تھی۔ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر کی ہدایت پر متوفی ماہی گیر نواز ملاح کی میت کیٹی بندر پہنچانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مینجر ویلفیئر نصیر خان پہلے سے لاہور میں موجود تھے۔ نواز علی ملاح کی ہلاکت کی اطلاع پہنچنے پر کیٹی بندر اور اطراف کے علاقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں