سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 282 فیصد اضافہ

مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پاکستانیوں نے 3.330 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا


APP December 14, 2020
جولائی سے نومبر تک سمندرپارپاکستانیوں نے 11.769ارب ڈالربھیجے، اسٹیٹ بینک فوٹو:فائل

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تانومبر2020 تک کی مدت میںسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.330 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.597 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، نومبر 2020میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 615.1ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال نومبرمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 490.8ملین ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طورپر26.9 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں