امریکی عدالت نے فون کالز کی نگرانی کا پروگرام قانونی قرار دیدیا

فون کالز کی نگرانی کے پروگرام کو آئین میں چوتھی ترمیم کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے، امریکی عدالت


Reuters/ December 27, 2013
فون کالز کی نگرانی کے پروگرام کو آئین میں چوتھی ترمیم کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے، امریکی عدالت فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے فون کالز کی نگرانی کے پروگرام کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ''امریکن سول لبرٹیز یونین'' کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت نیو یارک کی عدالت میں ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ جج ولیم پولے نے پروگرام کو امریکا کے آئی میں چوتھی ترمیم کے تحت قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فون کالز کی نگرانی کے حوالے ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ امریکی حکومت پروگرام کو تحقیقات اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے بھی استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے پروگرام کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے لبٹیز یونین کی پروگرام بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں