لاہور ایئر پورٹ پر ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز کو ہی لینڈنگ میں مشکلات

رن وے کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کافی وقت پر لاہور کی جٖاؤں میں پرواز کرتا رہا


Bilal Ghori December 14, 2020
پرواز میں 150 ملکی و غیر ملکی مسافر سوار تھے فوٹو: فائل

برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز براہ راست 150 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو لے کر علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچ گئی تاہم پرواز کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا رہا۔

برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، اس سلسلے میں پہلی پرواز لندن سے براہ راست لاہور پہنچی جس کا استقبال برطانوی سفارتخانے کے عملے نے کیا۔ پرواز میں 150 ملکی و غیر ملکی مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کلئر نہ ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رن وے کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کافی وقت پر لاہور کی جٖاؤں میں پرواز کرتا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں