روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالرموصول

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بھرپور پذیرائی


Business Reporter December 15, 2020
تارکین وطن نے 11 دسمبر کو ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کے ذریع ریکارڈ قائم کیا (فوٹو،فائل)

حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور 11 دسمبر کو ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھرپور دلچسپی جاری ہے اور 11دسمبر کو ایک روز میں سب سے زیادہ رقوم جمع کرائی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں جس میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں کی جانے والی 8 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں