ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شہید ہوگئے


Monitoring Desk December 16, 2020
پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچایا ، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 21 سالہ سپاہی حمید اور 35 سالہ نائیک شاہجہاں شہید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں