مشرف کی نظر ثانی درخواست آج دوبارہ دائرکرنے کا امکان

پرویزمشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے نظرثانی پٹیشن پردستخط بھی کردیے ہیں۔ ذرائع


Ghulam Nabi Yousufzai December 28, 2013
پرویزمشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے نظرثانی پٹیشن پردستخط بھی کردیے ہیں۔ ذرائع. فوٹو: فائل

نظر ثانی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے آج دوبارہ دائرکرنے کا امکان ہے،سابق صدر پرویزمشرف کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سید ظفرعباس نقوی نے اس ضمن میں متعلقہ فریقین کونو ٹس بھی بھیج دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی اوکوغیر آئین قراردینے کے فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی نظرثانی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے نظرثانی کی ترمیمی درخواست ترتیب دے دی گئی ہے جوآج عدالت عظمٰی میں جمع کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیمی نظر ثانی درخواست جمعہ کو دائر کرنا تھی لیکن پرویز مشرف کے ایک وکیل کی بیرونی ملک مصروفیت کے باعث آج ہفتے کودائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پرویزمشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے نظرثانی پٹیشن پردستخط بھی کردیے ہیں۔

آن لائن کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل ابراہیم ستی لندن میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق میں پیش ہونے والے وکیل کرسٹوفر سے ملاقات کے بعد آج ہفتے کو اقوام متحدہ کے احکامات کے ساتھ واپس پاکستان پہنچیں گے۔کرسٹوفر مشرف کی طرف سے مقرر کیے جانے والے وکیل ہیں جو آرٹیکل 6کے مقدمے میں اقوام متحدہ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے لندن میں اپناکردار ادا کررہے ہیں۔ ابراہیم ستی کوسابق صدر نے ایک خصوصی پیغام دے کرلندن بھیجا تھا جس کے بعد انھوں نے کرسٹو فر سے ملاقات کے بعد اقوام متحدہ میں آرٹیکل 6کے حوالے سے دائردرخواست کی آئندہ حکمت عملی پرغور کیا۔ ابراہیم ستی واپسی پرسابق صدر پرویزمشرف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کرکے تمام ترصورت حال سے انھیں آگاہ کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں