پشاور میں افغان مہاجر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید تفیش جاری


احتشام خان December 18, 2020
پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید تفیش جاری . فوٹو : فائل

تھانہ رحمان بابا کی حدود میں افغان مہاجر نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔

دیر کالونی میں قتل ہونے والی خاتون کے بھائی شیر خان نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ کی ہے کہ اس کے سالے عزت اللہ ولد عبد الجلیل نے غیرت کے نام پر طیش میں آکر کلہاڑی کے وار کرکے اس کی بہن کو قتل جب کہ بھانجھی کو زخمی کردیا جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کرعزت اللہ کو گرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے خلاف مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں