اسلام آباد کچہری حملہ کیس سماعت کیلیے عارضی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے بھی انسداد دہشت گردی کی عارضی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی


ثاقب بشیر December 19, 2020
کچہری حملہ کیس میں ملزم بسم اللہ جان نے عارضی انسداد دہشت گردی عدالت کے قیام کی درخواست دی تھی، فوٹو: فائل

وزارت قانون نے اسلام آباد کچہری حملہ کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عارضی عدالت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اسلام آباد کچہری حملہ کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عارضی عدالت کے قیام کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

کچہری حملہ کیس میں ملزم بسم اللہ جان نے عارضی انسداد دہشت گردی عدالت کے قیام کی درخواست دی تھی، درخواست گزار ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کیس انکوائری میں شامل رہے ہیں،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے نئی عارضی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کی جائے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ مرکز میں واقع کچہری میں فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد اعوان سمیت 11 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے تھے۔ حملے سے متعلق مقدمہ 6 برس سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود زیر التوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں