وفاقی وزیر خزانہ کا انڈوں اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پراظہار تشویش

عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، اعلامیہ


Commerce Reporter December 21, 2020
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں(فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے انڈوں اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونیوالے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ ہفتوں کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ کیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کم ہوئی۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران گندم، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے آلو اور چکن کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی۔

سیکرٹری خزانہ اس موقعے پر وفاقی وزیر خزانہ نے سیکرٹری تجارت کو صوبائی حکام کے ساتھ مل کر انڈوں اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں ملک میں گندم اور چینی کے دستیاب سٹاک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں