کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی نے 16 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ آئل اور سامان پکڑلیا

50 ہزار کلو گرام چھالیہ بھی شامل، کارروائیاں لکپاس، سوراب اور نوشکی کے مقام پر کی گئیں


Business Reporter December 23, 2020
50 ہزار کلو گرام چھالیہ بھی شامل، کارروائیاں لکپاس، سوراب اور نوشکی کے مقام پر کی گئیں (فوٹو : فائل)

کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی نے 16 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا۔

ایکسپریس کے مطابق چیف کلکٹر بلوچستان گل رحمان کی ہدایت پر کلکٹر کوئٹہ عرفان جاوید، ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیمیں مقرر کیں تھیں۔

لکپاس کے مقام پر کوئٹہ جانے والی ایک ٹرانڑٹ کنٹینر پر حکام کو شک ہوا جس پر ٹرانزٹ کا سیل چیک کیا تو خفیہ ٹینکی سے ہزاروں لٹر ڈیزل برآمد ہوا، کسٹم حکام نے کنیٹنرز تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

کسٹم کے مطابق اسمگلرز غیرملکی تیل ایران سے اسمگل کرنے کے بعد اندرون کوئٹہ اسمگل کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انتہائی خطرناک طریقہ اختیار کیا گیا تھا کیونکہ اس سے کسی بھی وقت خوف ناک دھماکا ہوسکتا تھا۔

علاوہ ازیں سوراب، نوشکی اور لکپاس کے مقام پر ایف سی اور کسٹمز نے ایل پی جی گیس باوزر اور ٹرکوں سے تقریبا 50 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں