قومی ٹیم کا پہلے ٹیسٹ کے لیے ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن

چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں


یوسف انجم December 24, 2020
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا: فوٹو: فائل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 26 دسمبرسے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 26 دسمبرسے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ فنٹنس مسائل سے دوچار قومی ٹیم کے تین اہم کھلاڑی بابر اعظم۔امام الحق اور شاداب خان پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔قیادت کی ذمہ داری محمد رضوان سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں