آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات 2014 کا دنگل آج ہورہا ہے

انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں پینلز نے ارکان کی فلاح و بہبود کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان کررکھا ہے۔


Umair Ali Anjum December 29, 2013
آرٹس کونلس کراچی کے سالانہ انتخابات میں احمد شاہ، اعجاز فاروقی اور خلیل نینی تال والا گروپ آمنے سامنے ہیں۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخاب 2014 کادنگل آج ہو گا، احمد شاہ، اعجاز فاروقی اور خلیل نینی تال والا گروپ آمنے سامنے ہوں گے۔

احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل سے صدرکے لئے اعجازاحمد فاروقی، نائب صدر کے لئے محمود احمد خان، سیکریٹری کے لئے محمد احمد شاہ جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے شہناز صدیقی امیدوار ہیں، خلیل نینی تال والا گروپ سے صدرکے لئے خلیل احمد نینی تال والا، نائب صدر کے لئے خالد چائولہ، سیکریٹری کیلیے نجم الدین شیخ جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے بلند اقبال امیدوار ہیں، گزشتہ دنوں الیکشن مہم کے حوالے سے شہرکے مختلف مقامات پر ہونے والے جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے احمد شاہ گروپ نے ممبران کی فلاح وبہبودکے لیے کئی پراجیکٹ پیش کیے، اس دوڑ میں خلیل نینی تال والا بھی پیچھے نہیں رہے۔



انھوں نے بھی اپنی تقاریرکے دوران ممبران کی آنکھوں میں کئی خواب سجائے، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں میں سے کون ساگروپ آج برسر اقتدار آتا ہے، کچھ ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل شاعروں، ادیبوں اوردانشوروں کی دسترس سے باہر تھا مگر جب احمد شاہ،اعجاز فاروقی پینل کی سالانہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو کئی اچھے کام دکھائی دیتے ہیں، آرٹس کونسل میں ادبی کانفرنسز اور میوزک کانفرنسز جیسے بڑے ایونٹ کا سہرا اسی گروپ کے سر جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں